خیبر پختونخوا: بونیر میں پاک فوج کا فلڈ ریلیف اور ریسکیو آپریشن جاری، متاثرین کو راشن و دیگر امدادی سامان فراہم

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا میں فلڈ ریلیف آپریشن کے تحت بونیر کے مختلف علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے،بونیر کے گاؤں چوراک میں پاک فوج کے دستے ریسکیو آپریشن میں مصروف با عمل ہیں جبکہ آدم خیل میں تباہ شدہ مکانات کے ملبے تلے دبنے والے افراد کی بحالی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

پاک فوج کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کو ضروری اشیاء بھی فراہم کی گئی ہیں جن میں میں راشن اور بستر شامل ہیں۔پاک فوج کی جانب سے متاثرہ افراد کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔عوام نے تمام کوششوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔ واضح رہے کہ تمام متاثرہ افراد کو بحفاظت ریسکیو کرنے اور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے تک آپریشن جاری رہے گا