راولپنڈی (کرائم رپورٹر) تھانہ بنی نے ، 2 خواتین سمیت 4 شہریوں پر تشدد کرنے والے 03 افراد گرفتار۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے2 خواتین سمیت 4 شہریوں پر تشدد کرنے والے 03 افراد کو گرفتار کرلیا،متن مقدمہ کے مطابق گھر کے سامنے گاڑی کھڑی کرنے سے منع کیا تو ملزمان نے تشدد کر کے زخمی کیا،تھانہ بنی پولیس نے مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا،ا یس پی راول سعد ارشد کا کہنا تھا کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،خواتین،بچوں پر تشدد، ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہیں۔
