لاہور (شوبز رپورٹر) عدالت کی جانب سے معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا ۔ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کی درخواست پر سماعت کی۔ نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے تفتیش کے لیے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ ڈکی بھائی کی جانب سے زین علی قریشی ایڈووکیٹ پیش ہوئے عدالت نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ۔عدالت نے ملزم کو 19 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت کی جانب سےنیشنل سائبر کرائم ایجنسی سے آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ طلب کرلی قبل ازیں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ( این سی سی آئی اے) نے نامور یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا تھا یوٹیوبر ڈکی بھائی کو گزشتہ روز لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ڈکی بھائی کو لاہور ایئر پورٹ پہنچنے پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے گرفتار کیا تھا۔ یوٹیوبر ڈکی بھائی کا نام پی این آئی ایل فہرست میں شامل تھا۔