محکمہ سوئی گیس کی ملی بھگت سے گیس پریشر میں کمی کا انکشاف، عوام سلنڈرز خریدنے پر مجبور

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)محکمہ سوئی گیس کی مبینہ ملی بھگت سے ایل این جی، ایل پی جی گیس کمپنیوں کو نوازنے کے لئے ملک بھر میں گیس پریشر کم کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ملک بھر میں عوام کی جانب سے شکایات موصول ہورہی ہیں کہ سوئی گیس کا پریشر کم ہونے یا گیس غائب ہونے کے باعث شہری اور سکول جانے والے بچوں کو بغیر ناشتہ کئے جبکہ دفاتر میں جانے والوں کو گیس پریشر نہ ہونے کی وجہ سے بغیر ناشتہ کئے دفاتر سکول جانا پڑتا ہے یا پھر انہیں گیس سلنڈر خریدنے پڑتے ہیں زیادہ تر شہریوں نے اب ایل پی جی گیس سلنڈر جبکہ ہوٹلز پر بھی گیس سلنڈر استعمال کرنے پر مجبور کردیا ہے یہ انکشاف اس وقت ہوا جب راولپنڈی کے علاقہ جھامرہ کے مکینوں نے گیس بند کرنے والے محکمہ سوئی گیس کے ایک ملازم کو اس وقت پکڑ لیا جب وہ گیس بند کررہا تھا تو مکینوں نے اس کو پکڑ لیا مکینوں نے گیس کے ملازم کو پکڑا تو وہ کہنے لگا کہ یہ افسران کی ہدایت ہے کہ گیس بند کردی جائے جبکہ مکینوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری گیس دن ایک بجے کی بند کی ہے ہم روزانہ ناشتہ کئے بغیر اپنے دفاتر میں چلے جاتے ہیں ہمیں گیس نہیں مل رہی تاہم محکمہ سوئی گیس کے ایک آفیسر آصف سے جب رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارا ملازم ہے یہ ڈیوٹی پر ہے گیس بند کرنے کے سوال پر انہوں نے کوئی جواب نہ دیا۔

علاقہ کے مکینوں نے کہا کہ ہمیں گیس سلنڈر خریدنے پر محکمہ سوئی گیس نے مجبور کردیا ہے ان کا کہنا تھا کہ محکمہ سوئی گیس راولپنڈی کا جی ایم گیس سلنڈر فروخت کرنے والے کمپنیوں نے ملا ہوا ہے جو کہ ہماری گیس سپلائی بند کرتا ہے ان کا یہ کہنا تھا کہ راولپنڈی اسلام آباد کے وی آئی پی علاقوں میں سوئی گیس کا پریشر کم نہیں ہوتا عوامی علاقوں جن میں راولپنڈی کے گنجان آباد علاقے بنی، اصغر مال، موہن پورہ، ارجن نگر، کشمیری بازار، ریلوے سکیم تھری و دیگر علاقوں کے علاوہ اسلام آباد اور ملک بھر میں محکمہ سوئی گیس کی ملی بھگت سے گیس پریشر کم کردیا جاتا ہے۔ شہریوں نے انکشاف کیا کہ ہمیں آج پتہ چلا ہے کہ گیس پریشر محکمہ سوئی گیس جان بوجھ کم کرتے ہیں تاکہ ملک بھر میں گیس سلنڈر فروخت کرنے والی کمپنیوں کو فائدہ پہنچایا جاسکے۔ اس حوالے سے جی ایم اسلام آباد عدنان سے رابطہ کیا گیا ان کا کہنا تھا میرے علم میں نہیں ہے میں پتہ کرکے بتاتا ہوں جبکہ راولپنڈی کے جی ایم سے رابطہ کیا گیا انہوں نے فون اٹینڈر نہ کیا، محکمہ سوئی گیس کے اہلکار کی جانب سے گیس بند کرنے کے معاملے میں اللہ کا کے مکینوں نے مذکورہ اہلکار کو جس کا نام شاہد افضل پتہ چلا وہ تھانہ ار اے بازار کی چوکی لے گئے جہاں پر شاہد نے بتایا کہ وہ محکمہ سوئی گیس کا اہلکار نہیں ہے بلکہ اس کا بیٹا محکمہ سوئی گیس میں ملازم ہے اور وہ محکمہ سوئی گیس میں ڈرائیور ہے افسران بالا کا حکم تھا جس وجہ سے وہ سوئی گیس بند کرنے اگیا ائندہ سوئی گیس بند نہیں کرے گا اس کے بعد پولیس نے معاملہ رفع دفع کر دیا تاہم ابتدائی رپورٹ درج کر لی ہے.