گلشن آباد اڈیالہ روڈ پلاٹ پر قبضہ کی کوشش کے واقعہ پر صدر بیرونی پولیس نے 3 افراد کو تحویل میں لے لیا،

راولپنڈی (کرائم رپور ٹر)گلشن آباد اڈیالہ روڈ پلاٹ پر قبضہ کی کوشش کے واقعہ پر صدر بیرونی پولیس کا فوری رسپانس،موقعہ سے دونوں فریقین کے 3 افراد کو تحویل میں لے لیا، ملزمان سے کلاشنکوف، گولیاں اور میگزینیں برآمد۔تفصیلات کے مطابق گلشن آباد اڈیالہ روڈ پلاٹ پر قبضہ کی کوشش کے واقعہ پر صدر بیرونی پولیس نے فوری رسپانس کرتے ہوئے موقعہ سے دونوں فریقین کے 3 افراد کو تحویل میں لے لیا.

ملزمان سے کلاشنکوف، گولیاں اور میگزینیں برآمدہوئیں،واقعہ کے دوران ایک راہ گیر زخمی ہوا جس کی حالت خطرے سے باہر ہے، دونوں فریقین گلشن آباد میں پلاٹ پر قبضہ کرنا چاہتے تھے جس دوران فائرنگ ہوئی، ملزمان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کا بھی تحرک کیا جا رہا ہے، ابتدائی تحقیقات میں دونوں فریقین پلاٹ کی ملکیت کے دستاویزات یا ثبوت پیش نہیں کر سکے، واقعہ پر قانونی کارروائی کرتے ہوئے زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، اسلحہ کی نوک پر قبضہ یا خوف ہراس پھیلانا ناقابل برداشت ہے۔