(نیوٹیک) یوم آزادی شایانِ شان طریقے سے منایا ، دفاعی افواج کے ساتھ تعاون کو پریڈ گراؤنڈ میں اجاگر کیا

اسلام آباد(سٹی رپورٹر) نیوٹیک نے پاکستان کا 78 واں یوم آزادی ایک پُرجوش کیمپس تقریب اور اسلام آباد شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں منعقدہ قومی “معرکۂ حق ڈے” میں بھرپور شرکت کے ساتھ منایا،نیوٹیک کیمپس میں منعقدہ تقریبات میں پرچم کشائی کی تقریب، ملی نغمے اور طلباء کے خطابات شامل تھے جن میں بانیانِ پاکستان کے سنہری اصول “اتحاد، ایمان اور قربانی” کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر اساتذہ اور طلباء نے بھرپور قومی جوش و جذبے کے ساتھ یوم آزادی منایا،قومی تقریب میں نیوٹیک نے اپنے طلباء کی جانب سے تیار کردہ جدید اور جدت پر مبنی منصوبے پیش کیے جو یونیورسٹی کی عملی تحقیق، مقامی ترقی اور صنعت سے ہم آہنگ حلوں پر بھرپور توجہ کو ظاہر کرتے ہیں۔ نیوٹیک کے اسٹال کو حکومتی نمائندوں، معزز شخصیات اور شرکاء کی جانب سے بے حد سراہا گیا اور پاکستان میں ہنر پر مبنی تعلیم و ٹیکنالوجی کی ترقی میں اس کے کردار کو اجاگر کیا گیا.