نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کابل پہنچ گئے

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک )نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کے تیسرے دور میں شرکت کے لیے کابل پہنچ گئے,دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق کابل ائیرپورٹ پر افغانستان کے نائب وزیر خارجہ محمد نعیم ، چیف آف سٹیٹ پروٹوکول فیصل جلالی، ڈائریکٹر جنرل فرسٹ پولیٹیکل مفتی نور احمداور افغانستان میں پاکستان کے سفیر عبید الرحمان نظامانی نے ان کا استقبال کیا,سہ فریقی مذاکرات میں تینوں ممالک کے درمیان تجارت، علاقائی روابط اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی جائے گی۔کابل میں اپنے قیام کے دوران محمد اسحاق ڈار افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے دوطرفہ امور پر ملاقات بھی کریں گے۔