پنجاب پولیس کے “فرینڈز آف پولیس” پروگرام کے تحت طلباء کا ٹریفک ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ، پولیس اور عوام میں روابط مضبوط بنانے کا عزم

راولپنڈی (کرائم رپورٹر )انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی کمیونٹی پولیسنگ پروگرام کے تحت مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کے طلباءوطالبات “فرینڈز آف پولیس” کا ٹریفک ھیڈکوارٹرز ریس کورس کا دورہ۔چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ آج سےآپ سٹی ٹریفک پولیس کے ایمبیسڈر ہیں ،آپ نے ٹریفک قوانین پر خود بھی عمل پیرا ہونا ہے اور اپنے عزیز واقارب اور دیگر معاشرے کے لوگوں کو بھی تاکید کرنی ہے کہ وہ ٹریقک قوانین پر عمل کر کے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کی ہدایت پر انچارج ایجوکیشن ونگ نے انھیں سٹیٹ آف دی آرٹ لائسنسنگ سسٹم، آن لائن لرنر سسٹم اور لائسنسنگ سے متعلق دیگر سہولیات کے بارے میں آئی جی پنجاب اور ڈی آئی جی ٹریفک کے اقدامات اور سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے روڈ سیفٹی پروگرام کے حوالے سے اٹھاۓ جانے والے اہم اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ،اس کے بعد فرینڈز آف پولیس کے شرکاء کو ٹریفک ھیڈکوارٹرز کی مختلف برانچز کا دورہ بھی کروایا گیا اور ان کے امور سے متعلق مکمل آگاھی دی گئی، اسکے بعد طلباء و طالبات نے FM88.6 کی لائیو نشریات میں شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا، اپنے دورے کے دوران طلباءوطالبات نے سڑکوں کی نگرانی کے ساتھ ساتھ عوام الناس کو لائسنسنگ سے متعلق خدمات اور دفتری امور کے طریقہ کار کو سراھااور مزید بہتری لانے کے لیےاپنی تجاویز بھی پیش کیں۔
آخر میں فرینڈز آف پولیس کے شرکاء نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی اس کاوش کو مثبت قدم قرار دیتے ھوۓکہا کہ اس سے پولیس اور عوام کے درمیان رابطے استوار ھوں گےاور عوام الناس اور پولیس کے درمیان حائل خلاء دور ھوجاۓگا۔