ایس ایس پی انوسٹی گیشن رضا تنویر سپرا کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں میٹنگ

راولپنڈی (کرائم رپورٹر )ایس ایس پی انوسٹی گیشن رضا تنویر سپرا کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں میٹنگ، ڈی ایس پی لیگل، پیروی افسران، تعمیلی سٹاف اور نائب کورٹس نے شرکت کی،میٹنگ میں سمن کی تعمیل اور وارنٹ کے حوالے سے بھی خصوصی ہدایات دیں،سمن کی تعمیل کو سو فیصد یقینی بناتے ہوئے گواہان کو پیش عدالت کیا جائے، ایس ایس پی انوسٹی گیشن،خواتین، بچوں سے زیادتی، تشدد یا ہراسمنٹ جیسے مقدمات میں ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں،ایس ایس پی انوسٹی گیشن رضا تنویر سپرا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انوسٹی گیشن رضا تنویر سپرا کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں میٹنگ کا انعقاد، ڈی ایس پی لیگل، پیروی افسران، تعمیلی سٹاف اور نائب کورٹس نے شرکت کی،میٹنگ میں سمن کی تعمیل اور وارنٹ کے حوالے سے بھی خصوصی ہدایات دیں،ایس ایس پی انوسٹی گیشن رضا تنویر سپرا کا کہنا تھا کہ سمن کی تعمیل کو سو فیصد یقینی بناتے ہوئے گواہان کو پیش عدالت کیا جائے، بہترین تفتیش اور موثر پیروی مقدمات سے ہی ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جاسکتی ہے، قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی سزا یابی کو یقینی بنایا جائے، خواتین، بچوں سے زیادتی، تشدد یا ہراسمنٹ جیسے مقدمات میں ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں، اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کی گرفتاری و سزا یابی کے لے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔