ملتان (کرائم رپورٹر )ایف آئی اے ملتان زون نے ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایات پر انسانی سمگلنگ اور کرپشن میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹ سمیت 2 ملزمان گرفتار انسانی سمگلر عمر جبران کو گجرات سے گرفتار کیا گیا ملزم معصوم شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پایا گیا ملزم نے شہریوں کو نیوزی لینڈ ملازمت کی غرض سے بھیجنے کے عوض 85 لاکھ روپے بٹورے۔
ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ایک اور کاروائی میں بدعنوانی میں ملوث ملزم محمد رضوان کو بہاولپور سے گرفتار کیا گیا ملزم سابقہ یوٹیلٹی اسٹور انچارج ہےملزم نے یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن کے اسٹاک میں خوردبرد کی
ملزم نے مذکورہ خرد برد خیرپور ٹامیوالی بہاولپور میں بطور اسٹور انچارج تعیناتی کے دوران کی ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے .