ڈی جی سیف سٹی کاڈیجیٹل کنٹرول روم آپریٹرز کی کارکردگی کا جائزہ

اسلام آباد(کرائم رپورٹر )ڈی جی سیف سٹی کاڈیجیٹل کنٹرول روم آپریٹرز کی کارکردگی کا جائزہ انہوں نے سسٹمز کی افادیت، ریسپانس ٹائم اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور عملے کو مزید بہتری کے لیے ہدایات جاری کیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل سیف سٹی اسلام آباد شاکر حسین داوڑ نے سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت قائم ڈیجیٹل کنٹرول روم کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آپریٹرز کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات، نگرانی کے نظام اور شہریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر ڈی جی سیف سٹی اسلام آبادکو کنٹرول روم میں نصب جدید ٹیکنالوجی، کیمروں کے نیٹ ورک اور رئیل ٹائم مانیٹرنگ کے طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی،انہوں نے آپریٹرز کے ریسپانس، رپورٹنگ نظام اور مختلف ہنگامی حالات میں عملے کی کارکردگی کا بغور جائزہ لیا .

جبکہ موجود عملے کی کارکردگی کو سراہا اور ہدایت کی کہ سسٹمز کو مزید مو¿ثر بنانے اور شہریوں کی شکایات کے فوری حل کیلئے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے،انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور سیف سٹی جیسے منصوبے اس مقصد کے حصول کے لیے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں،ڈی جی سیف سٹی نے ٹیم کو جدید تقاضوں کے مطابق اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے اورکہا کہ مستقبل میں بھی ایسے معائنے اور کارکردگی کے جائزے جاری رہیں گے تاکہ نظام کو مزید مو¿ثر اور شفاف بنایا جا سکے.