اے آئی جی لاجسٹکس عبد الحق عمرانی کا زخمی کانسٹیبل کی عیادت، بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(کرائم رپورٹر )اے آئی جی لاجسٹکس عبد الحق عمرانی نے سینئر افسران کے ہمراہ گیس لیکیج کے باعث زخمی ہونے والی کانسٹیبل محمد اسلم کی عیادت کی اورڈاکٹرز کو بہترین علاج معالجے اور تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

تفصیلات کے مطابق اے آئی جی لاجسٹکس عبد الحق عمرانی نے سینئر افسران کے ہمراہ ہسپتال کا دورہ کیا،اس موقع پر انہوں نے گیس لیکیج کے باعث زخمی ہونے والی کانسٹیبل محمد اسلم کی عیادت کی ،صحت اور علاج معالجہ کے متعلق دریافت کیا ،جبکہ جلد صحت یابی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ڈاکٹرز کو بہترین علاج معالجے سمیت تمام بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے خصوصی ہدایات بھی جاری کیں،انہوں نے زخمی کانسٹیبل کو علاج معالجہ کے سلسلہ میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ تمام افسرا ن محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں،ہم سب ایک خاندان کی طرح ہیں اور کوئی بھی پولیس افسر اپنے آپ کو مشکل وقت میں کبھی اکیلا محسوس نہیں کرے گا.