ایس ایس پی سکیورٹی کی سربراہی غیر ملکی مہمان کے دورہ اسلام آباد کے سلسلہ میں اہم اجلاس کاانعقاد

اسلام آباد(کرائم رپورٹر )ایس ایس پی سکیورٹی کی سربراہی غیر ملکی مہمان کے دورہ اسلام آباد کے سلسلہ میں اہم اجلاس کاانعقاداجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان نے شرکت کی،غیر ملکی مہمان کےلئے کئے جانے والے سکیورٹی اقدامات سے متعلق مختلف اہم امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سکیورٹی کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر کی سربراہی میں غیر ملکی مہمان کے دورہ اسلام آباد کے سلسلہ میں ایس ایس پی سکیورٹی آفس میں اہم اجلاس کا انعقاد ہوا،اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان نے شرکت کی،اس موقع پر غیر ملکی مہمانوں کےلئے کئے جانے والے سکیورٹی اقدامات سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،اسی طرح اجلاس میں غیر ملکی مہمانوںکی رہائش اور آمدو رفت کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیاگیا،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ روٹ کی نگرانی سکیورٹی کیمروں کے ذریعے کی جائے گی ،کوئیک ریسپانس ٹیمیں ہمہ وقت الرٹ رہیں گی، جبکہ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان مکمل ہم آہنگی کو یقینی بنایا جائے گا.

اسی طرح ٹریفک کے بہاﺅ کو یقینی بنانے اور شہریوں کو تمام ترسفری سہولیات فراہم کرنے کےلئے متبادل راستے مہیا کئے جائیں گے،ایس ایس پی سکیورٹی نے کہا کہ سکیورٹی کو مو¿ثر کرنے اور نگرانی کو یقینی بنانے کے لیے کانوائے میں سیف سٹی سمارٹ کارز بھی تعینات کی جائیں گی،پولیس کمانڈوزکی جدید سازوسامان سے لیس ٹیم قافلے کے ساتھ اسکواڈ ڈیوٹی سر انجام دے گی،روٹ ڈیوٹی پر اسلام آباد پولیس اور دیگر قانون نافذکرنے والے اداروں کے دستے تعینات ہوں گے اورجدید کیمروں کی مدد سے فضائی نگرانی کی جائے گی، غیر ملکی اور ملکی کھلاڑیوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے اورشہر بھر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے اسلام آباد پولیس تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح میں شامل ہے.