وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی تھانہ روات اور تھانہ کلرسیداں کے علاقہ میں کھلی کچہری

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی تھانہ روات اور تھانہ کلرسیداں کے علاقہ میں کھلی کچہری، ایس پی صدر،اے ایس پی صدر،اے ایس پی گوجر خان،ڈی ایس پی کہوٹہ، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران بھی موجود تھے.

کھلی کچہری میں سول سوسائٹی اور شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت، سی پی او نے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے موقعہ پر احکامات جاری کئے،راولپنڈی پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ شہریوں کو انکی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے،سی پی اوسید خالد ہمدانی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی تھانہ روات اور تھانہ کلرسیداں کے علاقہ میں کھلی کچہری کا انعقاد.

ایس پی صدر،اے ایس پی صدر،اے ایس پی گوجر خان،ڈی ایس پی کہوٹہ، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران بھی موجود تھے، کھلی کچہری میں سول سوسائٹی اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، سی پی او نے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے موقعہ پر احکامات جاری کئے، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ تھانہ میں آنے والے شہریوں کے مسائل کا فوری حل یقینی بنایا جائے، سروس ڈیلیوری، میرٹ اور قانون کی بالا دستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، راولپنڈی پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ شہریوں کو انکی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔