ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی نیشنل سائبر کرائم کے سامنے پیش

لاہور (شوبز رپورٹر) ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی عبوری ضمانت کے بعد نیشنل سائبر کرائم کے سامنے پیش ہو گئیں اس سے قبل یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی نے عدالت نے عبوری ضمانت حاصل کی تھی جس کے بعد وہ نیشنل سائبر کرائم کے سامنے پیش ہو گئیں ہیں عروب جتوئی وکلاء کے ہمراہ تفتیشی کے سامنے پیش ہوئیں۔ عروب جتوئی نے موقف اختیار کیا کہ وہ وکلاء کے ہمراہ کچھ دن میں اپنا بیان ریکارڈ کروائیں گی نیشنل کرائم ایجنسی نے عروب جتوئی کا موبائل قبضہ میں لیکر فرانزک کےلیے بجھوا دیا۔

دوسری جانب جسمانی ریمانڈ پر موجود ڈکی بھائی سے مزید تفتیش شواہدات کی روشنی میں جاری ہے واضح رہے کہ عدالت نے عروب جتوئی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو انہیں 30 اگست تک گرفتار کرنے سے روک دیا یاد رہے کہ ڈکی بھائی کو بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کے دوران لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا ایف آئی اے کا موقف تھا کہ ڈکی بھائی نے “ون ایکس بیٹ” اور “بائنومو” جیسی گیمبلنگ ایپس کی تشہیر سے کروڑوں روپے کمائے اور 12 غیر قانونی ایپس کو فروغ دیا۔ انہیں بارہا تفتیش کیلئے طلب کیا گیا، تاہم پیش نہ ہونے پر ان کا نام پی این آئی ایل فہرست میں شامل کیا گیا۔