لاہور (شوبز رپورٹر) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور گلوکارہ حرا مانی کو سوشل میڈیا ایکٹو دیکھا جاسکتا ہے، اداکارہ کی جانب سے اپنی ایسی تصاویر اور ویڈیو شیئر کی گئی جس نے سوشل میڈیا صارفین کا پارہ ہائی کردیا، حرامانی پر کڑی تنقید کی جارہی ہے تاحال اداکارہ کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا معروف اداکارہ حرا مانی اپنی جاندار اداکاری اور زندہ دل شخصیت کے باعث ہمیشہ سے مداحوں کی توجہ کا مرکز رہی ہیں، ڈرامہ’’ پریت نہ کریو کوئی‘‘سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی حرا مانی ان دنوں ڈرامہ’’ ڈائن ‘‘میں شباب کے کردار میں نظر آ رہی ہیں سوشل میڈیا پر ان کی کچھ نئی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئی جس نے صارفین کو سیخ پا کردیا، حرامانی نے یہ ویڈیوز اور تصاویر اپنی آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر شیئر کیں، ان تصاویر اور ویڈیوز سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے گھر کی چھت پر موجود ہیں اور بارش کے بعد خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔
مختصر ساڑھی میں ملبوس اداکارہ کی ان تصویروں اور ویڈیو نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، صارفین کی جانب سے دل کھول کر تنقید کی جارہی ہے، کمنٹس سکیشن میں صارفین ملے جلے تبصرے کرتے ہوئے ہوئے اپنے دل کی بھڑاس نکال رہے ہیں۔