اسلام آباد میں شہریوں کے تحفظ اور مؤثر منصوبہ بندی کیلئے “پاک آئی ڈی” ایپ اور ڈور ٹو ڈور سروے کے آغاز کا فیصلہ، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اہم اجلاس

اسلام آبا د(سٹاف رپورٹر )چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اسلام آباد کے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے بہترین اقدامات کیلئے ڈور ٹو ڈور سروے اور ایپ متعارف کرانے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ، ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس جواد طارق، وزارت داخلہ، ضلعی انتظامیہ، نادرا، پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس (ادارہ شماریات) سمیت دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی اجلاس میں نادرا کی جانب سے ایپ “Pak ID” سے متعلق بریفننگ دی گئی اور بتایا گیا کہ اس ایپ سے شہری کم سے کم ڈیٹا انٹری فیلڈز اور سہل طریقہ کار سے مختصر وقت میں اپنے آپ کو گھر بیھٹے رجسٹرڈ کرسکیں گے اسکے ساتھ ساتھ شہر میں ڈور ٹو ڈور سروے کا عمل کا بھی آغاز کیا جائیگا۔ جسمیں جیو ٹیگنگ کی بنیاد پر ہر شہری کی صحیح لوکیشن/ رہائش اور دیگر معلومات کا ڈیٹا بیس تیار کیا جائے گا۔ اس سروے کا دائرہ کار نہ صرف شہری بلکہ دیہی علاقوں اور کچی آبادیوں تک محیط ہوگا۔

اس سروے کا بنیادی مقصد دارالحکومت اسلام آباد کے تمام علاقوں کیلئے ایک جامع ڈیٹا بیس تیار کرنا ہے جو مستقبل میں ان کے تحفظ کے ساتھ مؤثر منصوبہ بندی اور ترقیاتی کاموں کیلئے بھی بنیاد فراہم کرے گا چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے ہدایت دی کہ ایپ کو user-friendly اور اسکے ساتھ باقی ایپس کے ساتھ بھی integrated کیا جائے۔ جس میں خود کار طریقے سے ڈیٹا جمع کرنے کی سہولت موجود ہے۔ اس خود کار اور آسان ایپ کے ذریعے شہری خود اپنی معلومات درج کرسکیں گے جس سے ڈیٹا جمع کرنے کا عمل تیز اور مؤثر ہوگا اجلاس کو بتایا گیا کہ پاک آئی ڈی ایپ کے علاوہ شہریوں کی سہولت کیلئے ڈور ٹو ڈور سروے بھی کیا جائے گا جسکا مقصد شہر میں بہتر سیکورٹی اور لاء اینڈ آرڈر کی بہتری اور شہریوں کو معیاری سہولیات فراہم کرنے کیلئے شہر بھر میں ڈور ٹو ڈور سروے کیا جائیگا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس سلسلہ میں شہر میں بہتر سیکورٹی، سروے میں شہریوں کے تمام فیملی ممبرز، کرایہ داروں، رشتہ داروں، غیر ملکی شہریوں کے مکمل کوائف اکٹھے کئے جائے۔ اس سلسلہ میں ڈور ٹو ڈور سروے کیلئے اعلیٰ معیار کی امیجری (تصاویر) کیلئے سپارکو سے بھی مدد لی جائے گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایپ سے استفادہ حاصل کرنے اور اس سے متعلق بھرپوروآگہی مہم چلائی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری اس ایپ کے ذریعے اندراج کر واسکیں چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے کہا کہ پاک آئی ڈی ایپ اور ڈور ٹو ڈور سروے سے دارالحکومت اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر اداروں کو مؤثر منصوبہ بندی میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امن و امان اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی اور اس سلسلہ میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ شہری پر امن ماحول میں اپنی زندگی بسر کرسکیں.