راولپنڈی (کرائم رپورٹر ) پٹرولنگ پولیس کی جانب سے ڈی ایس پی محمد عرفان بٹ کی زیرسربراہی پٹرولنگ پوسٹ بحریہ ٹاؤن پر ہیلتھ کلینک کا آغاز کیا گیا جس میں محکمہ صحت کی جانب سے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ملک عثمان اور انکی ٹیم نے ملازمین کا طبی معائنہ کیا۔ جبکہ قاسم محمود مغل سی ای او پوٹھوہار ڈسٹری بیوٹر بوہڑ بازار راولپنڈی کی جانب سے فری ادویات فراہم کی گئیں جو کہ ہیلتھ کلینک میں ملازمین کی ویلفیئر کیلیے مفت فراہم کی جائیں گی۔ ڈی ایس پی پٹرولنگ اور ہیلتھ کوارڈینیٹر ڈاکٹر سیّد راشد علی نے قاسم محمود مغل کا شکریہ ادا کیا۔
