جوئے کی ایپ کو پروموٹ کرنے کا معاملہ، عدالت نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کا مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

ٌلاہور (شوبز رپورٹر ) جوئے کی ایپ کو پروموٹ کرنے کا معاملہ، عدالت نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کا مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا تفصیلات کے مطابق یوٹیوبر کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کیس کی سماعت کی نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس کو عدالت نے منظور کرتے ہوئے مزید پانچ روز روزہ جسمانی ریمانڈ کی اجازت دے دی خیال رہے کہ ڈکی بھائی پر این سی سی آئی اے میں سائبر کرائم ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج ہے۔

اس سے قبل یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی نے عدالت سےعبوری ضمانت حاصل کی تھی جس کے بعد وہ نیشنل سائبر کرائم کے سامنے پیش ہو گئیں ہیں عروب جتوئی وکلاء کے ہمراہ تفتیشی کے سامنے پیش ہوئیں۔ عروب جتوئی نے موقف اختیار کیا کہ وہ وکلاء کے ہمراہ کچھ دن میں اپنا بیان ریکارڈ کروائیں گی نیشنل کرائم ایجنسی نے عروب جتوئی کا موبائل قبضہ میں لیکر فرانزک کےلیے بجھوا دیا۔