’پوری قوم سے معافی مانگتا ہوں‘ ڈکی بھائی کا گرفتاری کے بعد پہلا بیان

لاہور (شوبز رپورٹر ) معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کو 4 روز جسمانی ریمانڈ منظور ہونے لاہور کی ضلع کچہری میں پیش کیا گیا ، نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے یوٹیوبر کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی عدالت نے انوسٹی گیشن ایجنسی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں پانچ روز کی توسیع کردی۔

اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے نجی نیوز چینل سے اہم گفتگو کرتے ہوئے معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کا کہنا تھا کہ ’ روسٹنگ کے زمانے میں نامناسب ویڈیوز بناتا تھا جس پر میں پوری پاکستانی قوم سے اس کی معافی مانگتا ہوں‘
اُس کے بعد کچھ اپلیکیشنز کی پروموشن آئی جن کو بغیر تصدیق کئے میں نے پروموٹ کیا، کیوں وہ پی ایس ایل کے میچز پر بھی آرہی تھیں اس چیز کو نہیں دیکھا کہ اس کی پاکستان میں اجازت ہے یا نہیں معروف یوٹیوبر کا کہنا تھا کہ ’ جوئے کی ایپ‘ پی ایس ایل میں بھی دیکھائی جارہی تھی، اس لئے پتہ نہیں چلا اور اپنی اس حرکت پر معافی مانگتا ہوں یاد رہے کہ یوٹیوبر ڈکی بھائی پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی ویڈیوز میں جوئے کی ایپس کو پروموٹ کیا ہے۔