جموں کشمیر ہاوسنگ سوسائٹی ممبران کو روشن مستقبل دینا میری اولین ترجیحات ہیں۔ سردار سبیل ممتاز
بہت جلد جموں کشمیر ہاوسنگ سوسائٹی کے تمام سیکٹرز F-16, F-15،زون 5، زون 4اور کشمیر ماڈل ٹاون چکری میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا جائے گا
انشاءاللہ چند روز میں ممبران سیکٹر زون 4اور زون 5کے لیے بڑی خوشخبری دیں گےجس میں تمام ممبران زون 4اور زون 5کے معاملات کو ترجیحی بنیاد وں پر حل کیا جائے گا
اسلام آباد(سی این پی )جموں کشمیر ہاوسنگ سوسائٹی ممبران کو روشن مستقبل دینا میری اولین ترجیحات ہیں بہت جلد جموں کشمیر ہاوسنگ سوسائٹی کے تمام سیکٹرز F-16, F-15،زون 5، زون 4اور کشمیر ماڈل ٹاون چکری میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا جائے گا۔ وہ وقت دور نہیں جب آپ لوگ جموں کشمیر ہاوسنگ سوسائٹی کا ممبر ہونے پر فخر کریں گے ۔ ہماری کامیاب اور عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے آج جموں کشمیر ہاوسنگ سوسائٹی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکزی بنی ہوئی ہے ۔ آپ ممبران سوسائٹی ہمارا ساتھ دیں آپ کو مایوس نہیں کریں گے مشکل وقت گزر چکا ہے جب جموں کشمیر ہاوسنگ سوسائٹی کا چارج سنبھالا تو یہ معلوم نہیں تھا کہ سوسائٹی اس قدر زبوں حالی کا شکا ر ہے ۔ سوسائٹی ریکارڈ تک رسائی ممکن نہیں تھی جب سکروٹنی کی گئی تو بڑے پیمانے پر اربوں روپے کی کرپشن اور لوٹ مار کے معاملات سامنے آئے سابقہ انتظامیہ نے اربوں روپے کی کرپشن کر کے سوسائٹی کو تباہی کے کنارے پہنچا دیا تھا۔ ناصرف اس کرپٹ ٹولے کی ممبر شپ کینسل کی گئی ہے بلکہ ان کی پراپرٹیز کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے اور ان کے نام ECLمیں ڈال دیئے گئے ہیں ۔ تمام کرپٹ ملازمین کو بھی سوسائٹی سے فارغ کر دیا گیا ہے لینڈ کا تمام ریکارڈ کمپوٹرائزڈ کردیا گیا ہے جموں کشمیر ہاوسنگ سوسائٹی کی کامیاب AGMکا انعقاد ہزاروں ممبران کی شرکت ۔ انشاءاللہ تعالیٰ چند روز میں ممبران سیکٹر زون 4اور زون 5کے لیے بڑی خوشخبری دیں گےجس میں تمام ممبران زون 4اور زون 5کے معاملات کو ترجیحی بنیاد وں پر حل کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر ہاوسنگ سوسائٹی کے سیکرٹری سردار سبیل ممتاز خان ، چیئرمین ضیاءاللہ شاہ اور سیکرٹری فنانس ملک شاہد نے جموں کشمیر ہاوسنگ سوسائٹی کی سالانہ AGMسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ AGMمیں ہزاروں ممبران سوسائٹی نے شرکت کی ۔ ممبران سوسائٹی نے کامیاب AGMپر سیکرٹری سردار سبیل ممتازخان و دیگر انتظامی کمیٹی مبارکباد پیش کی ۔ AGM میں سوسائٹی انتظامیہ کی طرف سے پیش کیے گئے تمام ایجنڈے کو منظور کر لیا گیا جس میں پڑتال شدہ حسابات عرصہ جولائی 2018تانومبر 2018و مالی سال 2019-2020اور مالی سال 2020-2021کی منظوری ، بجٹ برائے مالی سال 2021-22کی منظوری، گزشتہ اجلاس عام کے بعد بھرتی و برخاست کیے جانے والے ملازمین کی منظوری ، ملازمت سے برخاست کیے گئے ملازمین گریجویٹی کی ادائیگی کی منظوری، مستقبل میں سوسائٹی کی ضرورت کے مطابق نئی زمین کی مارکیٹ ریٹ (برائے رہائشی و کمرشل ) خریداری کی منظوری
مستقبل میں سوسائٹی کی ضرورت کے مطابق زمین کی نوعیت کے اعتبار سے قبضے کے حصول کے لیے معاوضہ جات کی ادائیگی کی منظوری، سیکورٹی و صفائی کے نظام کی بہتری کے لیے گاڑیوں کی خریداری اور پرانی گاڑیوں کی توثیق اور منظوری، کرپشن کے مرتکب ممبران ،سابقہ انتظامی کمیٹی ، الاٹی ممبران اور سوسائٹی ملازمین کی ممبرشپس کی منسوخی کی منظوری ، سابقہ انتطامی کمیٹی 2017کی جانب سے زون 4ایگروفارمنگ پراجیکٹ کی IBECHکو فروخت کردہ 270کنال زمین کی قیمت میں بذریعہ نظر ثانی اضافی انراخ پر IBECHSکو منتقلی کی منظوری، مستقبل میں کشمیر گارڈن زون 4میں بجلی کے کاموں کی منظوری، کشمیر ماڈل ٹائو میں مرمت و بحالی اور اپ گریڈیشن کے معاہدے کی منظوری ، سینئر وائس چیئرمین کی معزولی کے باعث اور نائب کوآپریٹو ممبران کی تعیناتی کی منظوری، کشمیر ماڈل ٹائون میں ترقیاتی کاموں کے لیے ممبران سے 2500روپے اور کمرشل 5000روپے فی مربع چارجز کی وصولی کی منظوری دی گئی ۔ AGMکے موقع پر ممبران سوسائٹی سے خطاب کرتے ہوئے سردار سبیل ممتاز نے مزید کہا کہ ستم ظریقی یہ ہے کہ ایک جعلی ایگریمنٹ ذریعے 18کروڑ سے زائد اثاثے مارکیٹ میں فروخت کر دیئے گئے ۔ ایک فرنٹ مین کے نام سے6کمرشل پلاٹ سیکٹر G-15میں زمین کے بدلے الاٹ کیے گئے مگر سوسائٹی کو کوئی زمین نہ ملی۔ فرنٹ مین کے نام ایک اور ایگریمنٹ میں G-15اور F-15میں دو پلاٹ الاٹ کیے گئے اس طرح سیکٹرF-16میں صرف 6کنال زمین کے بدلے 52پلاٹ الاٹ کیے گئے مگر بدلے میں 6کنال زمین بھی سوسائٹی کو نہ دی گئی۔ اس طرح 131کنال زمین کے ایگریمنٹ کی مد میں 72کروڑ کے رہائشی و کمرشل پلاٹ کی الاٹمنٹ کے ساتھ ساتھ ساڑھے 8کروڑ روپے Demolishکی مد میں ادا کیے گئے ۔ زون 4میں 330کنال موضع دروالہ میں 9کروڑ کے عوض اونے پونے فروخت کر دی گئی اسی طرح زون 4میں 270کنال زمین مزید فروخت کر کے سوسائٹی کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا ۔ اسی طرح سوسائٹی کے اکائونٹ سے 2015اور 2017میں صرف ایک اکائونٹ سے ایک ارب نکال لیے گئے جس سے 80کروڑ فیک زمین کی خریداری اور ترقیاتی کاموں کی مد میں نکالے گئے ۔ اس کرپٹ ٹولے کو کیفر کردار تک پہنچانا ضروری تھا۔ میرے خلاف جھوٹی FIRsدرج ہوئیں مگر کسی کو سوسائٹی ممبران کے حقوق پر ڈاکے نہیں ڈالنے دوں گا۔