راولپنڈی (کرائم رپورٹر )تھانہ سٹی نے ، خاتون سے زیادتی کرنے اور نازیبا ویڈیو بنانے والا شخص گرفتار۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سے زیادتی کرنے اور نازیبا ویڈیو بنانے والے شخص کو گرفتار کرلیا،متن مقدمہ کے مطابق زیر حراست شخص نے بہانے سے ہوٹل میں لے جا کر خاتون سے زیادتی کی ویڈیو بنائی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں.
واقعہ کا مقدمہ 2 یوم قبل درج کیا گیا تھا،زیر حراست شخص کو تھانہ سٹی پولیس نے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا،متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے،زیر حراست شخص کے دوسرے ساتھی کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا، ایس پی راول سعد ارشدکا کہنا تھا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔