لاہور (سٹاف رپورٹر )پارک ویو سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی ایل ڈی اے اور دیگر پنجاب کے سرکاری افسران کی مبینہ ملی بھگت سے دیے گئے این او سی کے بعد اوورسیز پاکستانیوں کے کروڑوں ڈوب گئے سیلاب انے کے باعث پارک یو سٹی سمیت دیگر سوسائٹیاں پانی میں ڈوب گئی شہری پریشان.
بانی پی ٹی آئی کے دورے حکومت میں پارک ویو سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی ایل ڈی اے نے این او سی دننے سے انکار کر دیا تھا جس وجہ سے عمران خان اور علیم خان کے اختلا فات ہو گئے تھے۔ق لیگ کے سابق وزیر اعلٰی چوہدری پرویز الٰہی کابینہ کے رکن،پی ٹی آئی کے سابق سینئر رہنما،آئی پی پی کے سیکرٹری جنرل اور موجودہ حکومت کے اتحادی علیم خان وفاقی وزیر مواصلات کی پارک ویو ہاؤسنگ سوسائٹی اسلام آباد اور لاہور کے مالک ہیں،دونوں شہروں حالیہ بارشوں میں سیلاب کی زد میں آئیں.
اندورن ملک بیرون ملک سے پاکستانیوں نے کروڑوں کی سر مایہ کاری کی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں سوسائٹیاں دریا اور پہاڑی نالے کے راستے پر بنائی گئیں،ان میں قبضہ والی زمین بھی شامل کر لی گئی ایل ڈی اے نے مبینہ طور پر سرکاری زمیں پر قبضہ کے باوجود این او سی جاری کیا ، سو شل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ پارک ویو سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی سیلاب کے باعث ڈوب گئی کیونکہ دریا کی زمیں پر بنائی گئی تھی ، پارک ویو سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک ملک کے معروف ٹی وی چینل سماء کے بھی مالک ہیں جس میں ملک کے نامور اینکرز اور تجزیہ کار گذشتہ دنوں بحریہ ٹاون اور ملک ریاض کی بدعنوانیوں کو زیر بحث لاتے رہے۔ اور اب خاموش ہیں.