ا نٹرنیشنل مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کروڈ ائیل 2019 کے ریٹ پر پہنچ گیا

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر ) ا نٹرنیشنل مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کروڈ ائیل 2019 کے ریٹ پر پہنچ گیا , 66.69 ڈالرپر بیرل ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم ستمبر سے معمولی کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے پٹرول کی قیمت میں 61 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 13 پیسے فی لٹر کمی ہو سکتی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 57 پیسے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔ چیر مین اوگرا و فاقی حکومت کو ا نٹرنیشنل مارکیٹ ر یٹ جو کہ 66.69 ڈالرپر بیرل ہے سے اگا ہ کر ے گا،اور پٹرولیم مصنوعات سے متعلق اپنی ورکنگ آج رات گئے وزارت پٹرولیم کے ذریعے فنانس ڈویژن کو بھجوائے گا، وزارت خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد نئی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کرے گی۔ یاد رہے کہ قبل ازین ا نٹرنیشنل مارکیٹ میں کروڈ ا ئیل کا 63ڈالرپر بیرل تھا۔