سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق سےآئرلینڈ کی سفیر میری او نیل کی ملاقات

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے جمعہ کو آئرلینڈ کی سفیر میری او نیل نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سپیکر نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالمی موسمیاتی تبدیلیوں میں کم حصہ دار لیکن سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔

حالیہ سیلاب کی تباہ کاریاں 2022 سیلاب سے تباہ کن ہیں۔ طوفانی بارشوں اور بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے پانی کی وجہ سے پاکستان میں شدید تباہی ہوئی ہے۔دریاؤں کا سکڑنا اور تجاوزات سیلاب کی شدت کو بڑھا رہے ہیں۔پارلیمانی رابطے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے اہمیت کے حامل ہیں۔آئرلینڈ کی سفیر نےپاکستان میں سیلاب کی وجہ سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

آئرلینڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی صحت کے شعبے میں خدمات قابل تحسین ہیں۔آئرلینڈ کی سفیر کی پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔