اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )صدر مملکت آصف علی زرداری نے افغانستان میں زلزلہ کے متاثرین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے، پیر کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے افغانستان میں زلزلہ کے نتیجے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان افغان عوام کے ساتھ کھڑا ہے،صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ زخمیوں کی جلد صحتیابی اور متاثرہ خاندانوں کے حوصلے کے لیے دعاگو ہوں، الّلہ تعالیٰ جاں بحق افراد کو جنت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔
