لاہور (سٹاف رپورٹر ) صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 112 ارب روپے کے فنڈز منظور کر لئے گئے اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ ڈاکٹر نعیم رؤف نے کی، چیف منسٹر لیپ ٹاپ پروگرام کے لیے 9 ارب 84 کروڑ روپے منظور کئے گئے کالجز میں چیف منسٹر انیشیٹو برائے قیام، آئی ٹی لیبز کے لیے 5 ارب 79 کروڑ، پنجاب وائلڈ لائف کنزرویشن اینڈ ہیبیٹل رینوویشن پروگرام کے لیے 3 ارب 92 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔
ٹیریٹری کیئر ہسپتالوں میں ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کے لیے 3 ارب 82 کروڑ روپے، پنجاب کے مختلف بنیادی مراکز صحت، رورل ہیلتھ سینٹر اور MCH وغیرہ کی تعمیر و مرمت کے لیے 32 ارب 47 کروڑ روپے منظور کئے گئے چیف منسٹر صاف پانی پروگرام کے مختلف منصوبوں کے لیے 46 ارب روپے، نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کے لیے 2 ارب 17 کروڑ روپے، کالا شاہ کاکو میں جوڈیشل اکیڈمی لاہور (فیز ٹو) کے لیے 5 ارب 63 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی فنڈز کی منظوری صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 24 ویں اجلاس میں دی گئی، اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ رفاقت علی، ممبران پی این ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران نے بھی شرکت کی۔