لاہور (سٹاف رپورٹر ) پنجاب حکومت کی جانب سے عید میلاد النبی ؐکی عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا تفصیلات کے مطابق 12 ربیع الاول 6 ستمبر بروز ہفتہ کو صوبہ بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ چیف سیکرٹری پنجاب کی منظوری سے ویلفیئر ونگ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ عام تعطیل کا اعلان، حکومت نے نوٹی فکیشن جاری کردیا جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 12 ربیع الاول کو تمام سرکاری دفاتر میں عام تعطیل ہوگی خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر ملک بھر میں 6 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔
