لاہور (کامرس رپورٹر ) ملک بھر میں سونے کی قیمت تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے ، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 76 ہزار 700 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونا 5144 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 22 ہزار 959 روپے کا ہو گیا ہے اسی طرح چاندی کی فی تولہ قیمت 12 روپے کے اضافے سے 4315 روپے ہو گئی ادھر عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت 3500 ڈالر سے تجاوز کر گئی۔ عالمی منڈی میں فی اونس سونا 60 ڈالر مہنگا ہو کر 3540 ڈالر کا ہو گیا۔
