پاکستان کی جانب سے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے 105 ٹن امدادی سامان روانہ.محمد اسحاق ڈار

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں حالیہ زلزلوں سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے 105 ٹن امدادی سامان روانہ کر دیا ہے۔یہ امدادی قافلہ خوراک، ادویات، خیمے، کمبل سمیت دیگر ضروری اشیاء پر مشتمل ہے۔

انہوں نے متاثرین کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے ۔ محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان مشکل وقت میں اپنے برادر افغان عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور اس کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔