حلیمہ خان پر اڈیالہ جیل کے باہر نامعلوم خواتین نے انڈوں کی بارش کردی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) بانی پی ٹی آ ئی عمران خان کی بہن اڈیالہ جیل کے باہر پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھی کہ اس دوران نامعلوم خواتین نے ان پر انڈوں کی بارش کر دی ایک انڈا حلیمہ خان کو لگا جس کے بعد پریس کانفرنس میں ہلچل مچی واقعہ کے بعد پی ٹی ائی کارکنان نے مذکورہ بالا خواتین کو پکڑنے کی کوشش کی بھاگتے ہوئے پولیس نے دونوں خواتین کو پکڑ کر گاڑی میں بٹھا لیا ،علیمہ خان پر انڈا پھینکنے والی دونوں خواتین اس گاڑی میں فرار ہوئی، واقعہ میں ملوث خواتین کو تحویل میں لےلیاگیا.

پریس کانفرنس کے دوران تحریک انصاف کی رہنما علیمہ خان پرانڈا پھینکنے والی دونوں خواتین کاتعلق خیبرپختونخوا سےنکلا پریس کانفرنس کے دوران علیمہ خان پر انڈہ پھینکنے والی خواتین کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے، ترجمان راولپنڈی پولیس ، خیبرپختونخوا سے آل گورنمنٹ ایمپلائزگرینڈ الائنس اور آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کے افراد اپنے مطالبات کے سلسلہ میں احتجاج کرنے آئے تھے، ترجمان راولپنڈی پولیس،خواتین کے سوالات پر علیمہ خان کی جانب سے جواب نہ دینے پر انڈہ پھینکنے کا واقعہ پیش آیا، ترجمان راولپنڈی پولیس،واقعہ میں ملوث خواتین کو پولیس تحویل میں لے لیا گیا ،دوسری جانب پی ٹی ائی کارکن حلیمہ خان پر انڈا پھینکنے کے معاملے میں بپھر گئے