اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے بانی رہنماؤں نثار عثمانی اور سی آر شمسی کی یاد میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں صحافتی برادری کے نمائندہ رہنماؤں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر طارق علی ورک، نیشنل پریس کلب کے صدر اظہر جتوئی پی ایف یو جے کے سابق سیکرٹری جنرل ناصر زیدی پی ایف یو جے کی سابق سیکرٹری جنرل فوزیہ شاہد آر آئی یوجے کے جزل سیکرٹری آصف بشیر چوہدری سیکرٹری نیشنل پریس کلب محترمہ نیر علی آر آئی یو جے کے سنیر ناہب صدر راجہ بشیر عثمانی جواہنٹ سیکرٹری گلزار خان سابق صدر ار آئی یو جے مبارک زیب اور عامر وسیم نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ نثار عثمانی اور سی آر شمسی نے اپنی زندگی آزادی صحافت، جمہوریت کے استحکام اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے وقف کر دی۔
ان کی خدمات کو ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے مشکل ادوار میں صحافیوں کی رہنمائی کی اور آمریت کے خلاف ڈٹ کر کھڑے رہے۔پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ نثار عثمانی اور سی آر شمسی کی جدوجہد ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔ آج کا صحافی ان رہنماؤں کے نقشِ قدم پر چل کر ہی اپنی ذمہ داریاں بہتر طریقے سے ادا کر سکتا ہے۔راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر طارق علی ورک نے کہا کہ آزادی اظہار اور صحافت کے فروغ کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ یہ رہنما ہمارے عزم و حوصلے کی علامت ہیں۔ہم نے آج اپنے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلیے آج کی تقریب منعقد کی ہے انہوں نے کہا کہ ہر دور میں آزادی صحافت کو دبانے کی کوشش کی گی ہے لیکن اگر آئ یو جے نے ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کیا ہے اور آزادی صحافت کےلیے بھرپور آواز اٹھائی ہے .
ناصر زیدی اور فوزیہ شاہد نے بھی اپنے خطاب میں مرحوم رہنماؤں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ موجودہ صحافی برادری کو ان کی جدوجہد سے سبق حاصل کرنا چاہیے تاکہ آزادی اظہار پر کسی قسم کی قدغن برداشت نہ لگائی جا سکے فوزیہ شاہد نے کہا کہ نثار عثمانی اور سی آر شمسی کے ساتھ مل کر ٹریڈ یونین میں رہتے ہوے ہم نے اکھٹے جدوجہد کی ہے اظہار راے کی آزادی کےلیے کام کرتے رہے ہیں وہ وقت بہت مشکل تھا لیکن لوگ مشکل حالات میں ڈٹ جاتے تھے اور آزادی اظہار کےلیے بھرپور آواز اٹھاتے تھے ۔
نیشنل پریس کلب کے صدر اظہر جتوئی نے کہا کہ نثار عثمانی اور سی آر شمسی کے پیروکاروں نے ان راہنماؤں کے کردار کو جاری رکھا ہوا ہے پریس کلب کے اندر جب بھی انتخابات ہوتے تھے سی آر شمسی بھرپور شرکت کرتے تھے اور نو منتخب عہدیداران کو دل کھول کر مبارکباد پیش کرتے تھے آصف بشیر چوہدری نے کہا کہ نثار عثمانی اور سی آر شمسی صحافیوں کےلیے رول ماڈل تھے صحافت جابر حکمران کے سامنے کلمہ حق کہنا ہے سنیر ناہب صدر راجہ بشیر عثمانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کے دن ہمیں تجدید عہد کرنا ہوگا کہ ہم اپنے قاہدین کی اظہار راے کی آزادی کےلیے جدوجہد کو ہر حال میں جاری رکھیں گے کبھی مایوس نہیں ہوں گے مبارک زیب نے کہا کہ اکیلے صحافی کچھ نہیں کرسکتے سیاسی جماعتوں نے کمپرومائز کردیا ہے ۔ہمیں اس سسٹم کے حوالے سے لوگوں کو آگاہی دینا ہوگی انہوں نے کہا کہ پی ایف یو جے کو ایک منصوبہ بندی سے تقسیم کیا گیا سیاسی جماعتوں سول سوسایٹی کو تقسیم کرنے کے بعد صحافیوں کو بھی تقسیم کردیا گیا ہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے ۔عامر وسیم نے کہا کہ پی ایف یو جے کے قاہدین نے ہماری درست سمت میں راہنمائی کی نثار عثمانی ہارے لیے رول ماڈل تھے ۔تقریب کے اختتام پر مرحوم رہنماؤں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی.