لاہور (کرائم رپورٹر )موٹروے پولیس کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ موٹروے ایم فور کا سیکشن پنڈی بھٹیاں تا خانیوال مکمل طور پر ہر طرح کی ٹریفک کے لیے کھلا ہے۔ موٹروے پر ٹریفک کی روانی بلا تعطل جاری ہے اور موٹروے کا کوئی بھی حصہ سیلاب یا دیگر کسی بھی قدرتی آفت سے متاثر نہیں ہوا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس نے مزید بتایا کہ موٹروے پولیس کے اہلکار 24 گھنٹے موٹرویز پر موجود ہیں اور سڑکوں کی حفاظت اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں بخوبی انجام دے رہے ہیں موٹروے پولیس عوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ سڑکوں پر حفاظتی قواعد و ضوابط پر عمل کریں تاکہ سفر محفوظ اور آرام دہ رہے۔