ٌلاہور (کرائم رپورٹر )ایف آئی اے لاہور زون میں تفتیشی افسران کی پیشہ ورانہ استعداد کار میں اضافے کے لیے تربیتی کورس کا انعقاد تربیتی کورس کا مقصد افسران کی پیشہ ورانہ استعداد کار میں اضافہ اور قانونی عملداری پر شفافیت کو فروغ دینا ہے.
تربیتی کورس میں تفتیشی آفسران کو حتمی چالانز کے قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھنے پر خصوصی توجہ دی گئی تربیتی پروگرام میں مقدمات میں بریت کی وجوہات کا تفصیلی تجزیہ اور ان کے تدارک کے لیے عملی رہنمائی فراہم کی گئی ریفریشر کورس میں قانونی ماہرین اور سینئر افسران کی زیر نگرانی عملی سیشنز اور لیکچرز کے ذریعے افسران کی مہارتوں کو نکھارا گیا.
کورس کا بنیادی مقصد ایف آئی اے کے افسران کو جدید قانونی تقاضوں کے مطابق پیشہ ورانہ انداز میں مقدمات کی تفتیش اور پراسیکیوشن کو یقینی بنانا ہے یہ تربیتی پروگرام مسلسل پیشہ ورانہ ترقی کا حصہ ہے، جو ایف آئی اے کے افسران کو بین الاقوامی معیار کے مطابق استوار کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے.