اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )سیکرٹری بحری امور سید ظفر علی شاہ سے قازق وزیر ٹرانسپورٹ نورلان سَوران بایف کی قیادت میں وفد نے وزارتِ بحری امور میں اہم ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سمندری تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔قازق وزیر ٹرانسپورٹ نورلان سَوران بایف کی قیادت میں وفد نے وزارتِ بحری امور میں اہم ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سمندری تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیاگیا سیکرٹری بحری امور سید ظفر علی شاہ نے قازق وفد کا خیرمقدم کیاسیکرٹری بحری امور نے قازق وفد کو پاکستانی بندرگاہوں پر کاروباری سہولتوں پر بریفنگ دی ملاقات کے دوران پاکستان اور قازقستان میں سمندری تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی ۔
سیکرٹری بحری امور ظفر علی شاہ نے کہا کہ قازقستان اور وسطی ایشیائی ملکوں کے لیے گوادر اہم کردار ادا کر سکتا ہے پاکستان کی بندرگاہیں خطے کے لیے اسٹریٹجک حیثیت رکھتی ہیں انہوں نے کہاکہ کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم میں وسطی ایشیائی کارگو کے لیے اضافی گنجائش موجود ہے گوادر کے فری زون میں ٹیکس اور ڈیوٹی سے مکمل استثنیٰ حاصل ہے اس موقع پر قازق وزیر ٹرانسپورٹ نے پاکستان سے طویل المدتی بحری تعاون کی خواہش ظاہر کی۔سیکرٹری بحری امور نے کہاکہ پاکستان، قازقستان اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی ملاقات کے دوران قازقستان نے گوادر سے براہ راست ملٹی موڈل کوریڈور میں بھی دلچسپی کا اظہارکیاجبکہ ملاقات میں قازقستان اور پاکستان کے درمیان ٹرانزٹ اور ٹرانس شپمنٹ معاہدے بھی زیر غور لائے گئے۔