لاہور (سٹاف رپورٹر )مون سون بارشوں کی شدت میں کمی کے باعث دریائوں کے بہائو میں مزید اضافے کا امکان نہیں ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائوں کے بالائی علاقوں میں بھی مون سون بارشوں کا سلسلہ رک چکا ہے اور پنجاب میں بارشوں کا 10 واں اسپیل بھی ختم ہوگیا ہے،پنجاب میں آئندہ ہفتے بڑی بارش کا امکان نہیں ہے۔ ترجمان کے مطابق دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب اور پانی کا بہا و2 لاکھ 30 ہزار کیوسک ہے،سلیمانکی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب اور پانی کا بہا و1 لاکھ 37 ہزار کیوسک ہے۔
دریائے چناب مرالہ کے مقام پر پانی کا بہا و62 ہزار کیوسک ہے۔،خانکی ہیڈ ورکس کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب اور پانی کا بہا و98 ہزار کیوسک ہے، قادر آباد کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب اور پانی کا بہاو 98 ہزار کیوسک ہے جبکہ ہیڈ تریموں کے مقام پر پانی کا بہا و2 لاکھ 50 ہزار کیوسک ہے۔ ترجمان کے مطابق پنجند کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب اور پانی کا بہاو 4 لاکھ 75 ہزار کیوسک ہے۔دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر پانی کا بہا 26 ہزار کیوسک ہے.
شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہا 31 ہزار کیوسک ہے،بلوکی ہیڈ ورکس کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب اور پانی کا بہا و80 ہزار کی کیوسک ہے جبکہ دریائے ہیڈ سدھنائی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب اور پانی کا بہا و1 لاکھ 21 ہزار کیوسک ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمے الرٹ ہیں۔شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں.