ہمارا مقصد عوام الناس کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کیساتھ ان کی زندگیوں کو محفوظ بنانا ہے. سی ٹی او فرحان اسلم

راولپنڈی (کرائم رپورٹر )ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر کے احکامات پراڈہ جات پر ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی کا سلسلہ جاری ٹریفک ایجوکیشن ونگ کیجانب سے اڈہ جات میں پبلک سروس ڈرائیورز کو بھر پور آگاہی فراہم کی گئی.

سی ٹی او فرحان اسلم نے کہا کہ پبلک سروس ڈرائیورز پر مسافروں کے جان و مال کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے دوران ڈرائیونگ ڈرائیور کی چھوٹی سی لا پرواہی اور غلطی کسی کی جان لے سکتی ہے ہمارا مقصد عوام الناس کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کیساتھ ان کی زندگیوں کو محفوظ بنانا ہے پبلک سروس ڈررائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے پر سخت کاروائیاں بھی جاری ہیں شاہراہوں کو حادثات سے پاک کرنااور بلا رکاوٹ ٹریفک کی روانی ہماری اولین ترجیح ہے.

انہوں نے کہا کہ اڈہ جات مالکان و مینیجر کی ٹریفک پولیس کیساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی ٹریفک پولیس کا فوکس روڈ سیفٹی ایجوکیشن اور شاہراہوں پر ٹریفک کی موثر روانی ہے.