اسلام آباد (ًکرائم رپورٹر )ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد سنگین جر ائم میں ملوث ملزمان کی گر فتا ری یقینی بنائیں، گرفتار ملزمان کو ٹھو س شواہدکی روشنی میں چالان کیا جا ئے، شہر یو ں کے جا ن وما ل کے حفاظت اولین تر جیح ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد جواد طارق کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں ایس ایس پی آ پریشنز اسلام آ باد محمد شعیب خا ن، ایس انڈ سٹر یل ایر یا سمیت ایس ایچ اوز نے شرکت کی،ڈی آئی جی اسلام آباد نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ امن وامان اور سنگین جر ائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے.
سنگین جر ائم میں ملوث ملزمان گر فتا ری کو یقینی بنائیں، گرفتار ملزمان کو ٹھو س شواہدکی روشنی میں چالان کیا جا ئے اور تمام افسران اپنے اپنے علاقوں میں سرچ آپریشنز کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھیں،ڈی آئی جی اسلام آبادمحمد جواد طارق نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔