ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی میڈیکولیگل رپورٹ میں شکوک و شبہات، کپڑوں پر خون اور ڈی این اے کے نشانات، موبائل فون بھی لاپتہ

کراچی (ًشوبز رپورٹر )ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی فائنل میڈیکولیگل رپورٹ تیار کرلی گئی رپورٹ نے حمیرا اصغر کی موت پر شکوک و شبہات پیدا کردیےحمیرا اصغر کے کپڑوں پر خون کے نشانات ملنے کا انکشاف ہواہے حمیرا کے کپڑوں پر ڈی این اے بھی ملا ہے ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی فائنل میڈیکولیگل رپورٹ تیار کرلی گئی۔ رپورٹ نے حمیرا اصغر کی موت پر شکوک و شبہات پیدا کردیے ہیں میڈیکولیگل رپورٹ انکشاف ہوا ہے کہ اداکارہ حمیرا کے کپڑوں پر خون لگا ہوا تھا ، حمیرا کی ٹی شرٹ اور ٹراؤزر پر خون کے نشانات ملے ہیں ،اس کے علاوہ کپڑوں پر ڈی این اے بھی ملا ہے ۔

میڈیکولیگل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حمیرا کی لاش بھی مکمل نہیں تھی ، صرف ہڈیاں تھیں ، تمام ہڈیاں سہی سلامت تھیں ، جسمانی اعضا نہیں ملے ، جسمانی اعضا نہ ملنے کے باعث وجہ موت معلوم نہیں ہوسکی پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بلڈ اور ڈی این اے کے حوالے سے کوئی ڈیٹا بینک موجود نہیں ، اگر ایسی فیسلٹیز ہوتیں تو کیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت ممکن تھی پولیس ذرئع کے مطابق حمیرا اصغر کا ایک موبائل فون بھی اب تک نہیں مل سکا ہے ، موبائل فون کے ڈیٹا سے تفتیش میں بہت مدد مل سکتی تھی۔