کن ممالک میں آئی فون 17 سستے مل رہے ہیں

اسلام آباد ( کامرس رپورٹر )ایپل نے منگل کو آئی فون 17 سیریز متعارف کرائی، جس میں کمپنی کا اب تک کا سب سے پتلا اسمارٹ فون شامل ہے، ایپل نے ایئر پوڈز پرو 3 بھی متعارف کرائے، جن میں بہتر نوائز کینسلیشن اور ریئل ٹائم ٹرانسلیشن کی سہولت موجود ہے، اس کے علاوہ ایپل واچ سیریز 11 بھی پیش کی گئی، خریداروں کے لئے ایک اہم خبر منظر عام پر جس میں اُن ممالک کا تذکرہ کیا گیا ہے جن میں آئی فون 17 سستے داموں فروخت ہورہے ہیں تفصیلات کےمطابق ایپل کمپنی نےاپنے نئے اسمارٹ فون کی سیریز متعارف کروا دی ہے، کمپنی کی جانب سے نئی سیزیز آئی فون 17 کی قیمتوں اور دستیابی کا اعلان بھی کیا گیا، اگر آپ نیا آئی فون خریدنے کا سوچ رہے ہیں تو یہ جاننا یہ کے لئے فائدہ مند ہوگا کہ کن ممالک میں آئی فون 17 سستے فروخت ہورہے ہیں۔

امریکا میں قیمتیں
ایپل نے امریکا میں آئی فون 17 کی ابتدائی قیمت 799 ڈالر مقرر کی ہے، آئی فون 17 ایئر کی قیمت 999 ڈالر، آئی فون 17 پرو کی قیمت 1099 ڈالر اور آئی فون 17 پرو مکس کی قیمت 1199 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

بھارت میں قیمتیں
بھارت میں آئی فون 17 کی قیمتیں امریکا کے مقابلے میں خاصی زیادہ ہیں۔ تمام ماڈلز کم از کم 256 جی بی اسٹوریج کے ساتھ دستیاب ہیں، آئی فون 17، 256 جی بی کے ساتھ 82900 روپے، آئی فون 17 ایئر 119900، آئی فون پرو 134,900 اور آئی فون 17 پرو مکس 149،900 روپے کا ہے۔

ایپل کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ پری آرڈرز جمعہ، 12 ستمبر سے شروع ہوں گے جبکہ باضابطہ فروخت 19 ستمبر سے 61 سے زائد ممالک میں شروع ہو جائے گی۔