نائب وزیرِ اعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، غیر ملکی طویل المدتی رہائشی آرڈر 2025 کی منظوری

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت طویل مدتی رہائشی پالیسی پر کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں تفصیلی غور و خوض کے بعد غیر ملکی طویل المدتی رہائشی آرڈر 2025 کی منظوری دی گئی ہفتہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق غیر ملکی طویل المدتی رہائشی آرڈر 2025 کی منظوری پاکستان میں سرمایہ کاری ویزا پالیسی کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاروں اور پیشہ ور افراد کو راغب کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری قانون، سیکرٹری داخلہ، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو، اسپیشل سیکرٹری خزانہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔