راولپنڈی (کرائم رپورٹر )ایس پی فیصل سلیم کو پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن بطور ریجنل آفیسر تعینات کردیا گیا۔ ریجن آفس کے سٹاف نے ریجنل آفیسر کا پرجوش استقبال کیا۔ ریجنل آفیسر نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول پیش کئے۔ شہداء پولیس کے درجات کی بلندی کیلیۓ فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی۔ پٹرولنگ پولیس کے چاک وچوبند دستے نے ریجنل آفیسر کو سلامی دی۔ تمام برانچز کے انچارجز سے تعارف کے بعد مکمل بریفنگ لی گئی اور ایمانداری سے کام کرنے کی ہدایات دیں۔ اور تمام ریجن کیلیۓ پیغام دیا کے تمام ملازمین کے مسائل کو سنا جاۓ گا اور فوری حل کرنے کی ہر ممکن کوشش اور اقدامات کیۓ جائیں گے۔
