دوبئی(سپورٹس رپورٹر ) ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ کا ہائی وولٹیج مقابلے میں پاکستان کی چوتھی وکٹ 49 رنز پرگرگئی، کپتان سلمان علی آغا 3 رنز بناکر چلتے بنے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سیڈیم میں کھیلے جانیوالے ایونٹ کے چھٹے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دیا پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان نے کیا تاہم یہ جوڑی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہ کرسکی اور اوپنر بلے باز صائم ایوب بغیر کھاتہ کھولے ہی ہاردک پانڈیا کی گیند پر بمراہ کے ہاتھوں کیچ تھما بیٹھے، پاکستان کا دوسرا نقصان 6 رنز کے مجموعی سکو پر ہوا جب محمد حارث جسپریت بمراہ کی گیند پر پانڈیا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے پاکستان کی تیسری وکٹ 45 کے مجموعی سکور پر گری جب فخر زمان 17 رنز آؤٹ ہوگئے جبکہ 49 رنز کے مجموعے پر کپتان سلمان علی آغا بھی محض 3 رنز بناکر اکشر پٹیل کی گیند پر ابیشیک شرما کو کیچ تھما بیٹھے۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، ہم پہلے بیٹنگ کریں گے اور امید ہے کہ بھارت کو ایک اچھا ہدف دیں گے ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کا مورال بلند ہے، ہم اس مقابلے کے لیے پرجوش ہیں، دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں ہی ہم نے ٹرائی سیریز جیتی، کنڈیشن سے اچھی طرح واقف ہیں، بڑا ہدف دینے اور بھارتی کھلاڑیوں کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے،پاکستان ٹیم میں سلمان علی آغا (کپتان)، صائم ایوب، فخر زمان ، صاحبزادہ فرحان اور محمد حارث شامل ہیں، حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم اور ابرار احمد کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے ، بھارتی ٹیم سوریا کمار یادو (کپتان)، ابھیشیک شرما، شبمن گل، تلک ورما، سنجو سمن، شیوم دوبے، ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، ورون چکرورتھی اور جسپریت بمراہ پر مشتمل ہے۔