سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کی تھانہ کینٹ اور سٹی ٹریفک ہیڈ کوارٹر میں کھلی کچہری

راولپنڈی (کرائم رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی تھانہ کینٹ اورسٹی ٹریفک ہیڈ کوارٹر میں کھلی کچہری، چیف ٹریفک آفیسر،ایس پی پوٹھوہار،ایس پی ہیڈکوارٹرز، ایس ڈی پی او کینٹ، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران بھی موجود تھے، کھلی کچہری میں سول سوسائٹی، انجمن تاجران سمیت شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت، سی پی او نے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے موقعہ پر احکامات جاری کئے،سروس ڈیلیوری، میرٹ اور قانون کی بالا دستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا.

سی پی او، شہریوں نے ٹریفک کے مسائل کے حوالے سے بات چیت کی،سی پی او نے صادق آباد، مری روڈ، راجہ بازار، ٹینچ بازار، گرجا روڈ پر رش کے حوالے سے ٹریفک نفری بڑھانے اور بہترین ٹریفک منیجمنٹ کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں،شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،سی پی اوسید خالد ہمدانی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کا تھانہ کینٹ اورسٹی ٹریفک ہیڈ کوارٹر میں کھلی کچہری کا انعقاد، چیف ٹریفک آفیسر،ایس پی پوٹھوہار،ایس پی ہیڈکوارٹرز، ایس ڈی پی او کینٹ، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران بھی موجود تھے، کھلی کچہری میں سول سوسائٹی، انجمن تاجران سمیت شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی.

سی پی او نے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے موقعہ پر احکامات جاری کئے،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ تھانہ میں آنے والے شہریوں کے مسائل کے فوری حل کو یقینی بنایا جائے، سروس ڈیلیوری، میرٹ اور قانون کی بالا دستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، شہریوں نے ٹریفک کے مسائل کے حوالے سے بات چیت کی،سی پی او نے صادق آباد، مری روڈ، راجہ بازار، ٹینچ بازار، گرجا روڈ پر رش کے حوالے سے ٹریفک نفری بڑھانے اور بہترین ٹریفک منیجمنٹ کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں اور کہا کہ شہر کی تمام شاہراہوں پر شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کے مسلسل بہاؤ کو یقینی بنایا جائے، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،انجمن تاجران کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں جرائم کی شرح میں واضح کمی آئی ہے، سٹریٹ کرائم اور کار چوری پر موثر کنٹرول سے کاروباری سرگرمیاں بہتر ہوئی ہیں، جرائم میں کمی میں راولپنڈی پولیس خصوصاً سی پی او راولپنڈی کی انتھک محنت شامل ہے جو لائق تحسین ہے۔