شہید ٹریفک وارڈن شفقات صدیق کی بچیوں کی کامیابی پر سی ٹی او راولپنڈی کی جانب سے انعامات، شہداء کے بچوں کی تعلیم و کفالت اولین ترجیح قرار .چیف ٹریفک آٖفیسر راولپنڈ ی فرحان اسلم

راولپنڈی (کرائم رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کی طرف سے ٹریفک وارڈن شفقات صدیق شہید کی بچیوں کیلئے انعامات۔ٹریفک وارڈن شفقات صدیق شہید کی بچیوں نے ایف ایس سی امتحانات میں نمایا ں کامیابی حاصل کی، ہمارے شہداء کے بچے ہمارے بچے ہیں، ہم سب انکے وارث ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آٖفیسر راولپنڈ ی فرحان اسلم نے ٹریفک وارڈن شفقات صدیق شہید کی بچیوں کی ایف ایس سی امتحانات میں نمایاں کامیابی پر انھیں اپنے دفتر مدعو کیا اور مبارک دی، ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈ کواٹر محمد کلیم اختر نے شہید کے بچوں کو انعامات بھی دیے۔

اس موقع پر چیف ٹریفک آٖفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کا کہنا تھا کہ ہمارے عظیم شہداء کے بچے ہمارے بچے ہیں ہم سب اپنے شہداء کے وارث ہیں۔ٹریفک وارڈن شفقات صدیق شہید کے بچوں کی حوصلہ افزائی کا مقصد انکی فیملی اور بچوں کو یہ احساس دلانا ہے کہ ہم اپنے شہداء کی قربانی کو کبھی بھولتے نہیں ہیں،ہمیں انکی لازوال قربانی ہمیشہ یاد رہے گی۔زندگی کے ہر موڑ پرانکی فیملی کا خیال رکھناہماری ذمہ داری ہے۔ انکے بچوں کی بہترین تعلیم کیلئے ہر طرح کا خیال بھی رکھا جائے گا اور تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کیلئے بھرپور مالی معاونت بھی کی جائے گی.