جعلسازی سے بچے ظاہر کر کے بیرون ملک جانے والے 5 مسافر آف لوڈ

اسلام آبا د(کرائم رپورٹر)ایف آئی اے امیگریشن کی اسلام آباد ائرپورٹ پر جعل سازی سے ہانگ کانگ جانے 5 مسافر آف لوڈ کردیا مسافر بذریعہ تھائی لینڈ وزٹ ویزے پر ہاکنگ کانگ جا رہے تھے مسافروں میں بشری، امجد علی، علیزے شاہین، محمد عدنان اور ذیشان علی خان مسافر امجد علی خاتون مسافر بشری کا حقیقی بیٹا ہے جبکہ دیگر مسافروں کو بچے ظاہر کر کے بیرون ملک لیجانے کی کوشش کی گئی ابتدائی تفتیش کے مطابق علیزے شاہین، محمد عدنان اور ذیشان علی نامی مسافر بشری نامی خاتون مسافر کے حقیقی بچے نہیں ہیں مسافروں کے گھر والوں نے فی کس 1 کروڑ 50 لاکھ روپے ایجنٹ کو ادا کئے۔

ایجنٹ نے جعل سازی کرتے ہوئے تینوں بچوں کے نادرا ریکارڈ کو تبدیل کیا ایجنٹ نے بھاری رقوم وصول کر کے تینوں بچوں کو اعجاز علی کے فیملی ریکارڈ میں شامل کیا ایجنٹ نے تینوں مسافروں کو نادرا ریکارڈ میں اعجاز علی کے بچے ظاہر کیا نادرا ریکارڈ میں تینوں مسافروں کا پتہ صوابی ظاہر کیا گیا تفتیش کے مطابق علیزے شاہین، محمد عدنان اور ذیشان علی کا تعلق سرگودھا، اٹک اور خوشاب سے ہے مسافروں کو ائرپورٹ میں فیسیلیٹیشن دینے میں ملوث پاکستان ائرپورٹ اتھارٹی کے اہلکار کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا پاکستان ائرپورٹ اتھارٹی کے اہلکار سے رابطے میں ملوث عناصر کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کر لی گئی مسافروں کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا نادرا اور پاسپورٹ اہلکاروں کے ملوث ہونے کے حوالے سے بھی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا.