NES فلیگ شپ کیمپس پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں اہم میٹنگ اور تربیتی سیشن کا انعقاد

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)NES فلیگ شپ کیمپس پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں اہم میٹنگ اور تربیتی سیشن کا انعقاد باہمی مشاورت سے NES کیمپسز کو مزید بہتر بنانے، معیاری اور جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی سمیت ادارہ جاتی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے، تاکہ نیشنل ایجوکیشن سسٹم مستقبل میں ایک مثالی تعلیمی نظام کے طور پر ابھر سکے۔

تفصیلات کے مطابق مینجنگ ڈائریکٹر نیشنل پولیس فاﺅنڈیشن سید علی ناصررضوی کی خصوصی ہدایات پر نیشنل ایجوکیشن سسٹم (NES) کے فلیگ شپ کیمپس پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس اور تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا، اجلاس میں این پی ایف کے تمام ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور NES کے اسٹاف نے شرکت کی، میٹنگ کے دوران باہمی مشاورت سے NES کیمپسز کو مزید بہتر بنانے، معیاری اور جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی اور پولیس اہلکاروں کے بچوں کیلئے خصوصی رعایتی پیکجز سمیت مختلف امورپر اہم فیصلے کیے گئے،اس اجلاس کا مقصد صرف تعلیمی بہتری ہی نہیں بلکہ ادارہ جاتی ہم آہنگی کو فروغ دینا بھی تھا تاکہ NES مستقبل میں ایک مثالی تعلیمی نظام کے طور پر ابھر سکے،اسی سلسلے میں NES فلیگ شپ کیمپس میں خصوصی تربیتی سیشن بھی منعقد کیا گیا .

جس میں سکول اساتذہ سمیت دیگر سٹاف کو مختلف تعلیمی امور کے متعلق آگاہی اور تربیت فراہم کی گئی تاکہ جدید دور کے عین مطابق زیرتربیت بچوں کی تعلیم و تربیت کی جاسکے،اسی کے ساتھ مہمان خصوصی نے تعلیمی حکمتِ عملی، موثر تدریسی مہارتوں اور طلبہ کی رہنمائی کے جدید طریقوں پر جامع لیکچر دیا،NES اور NPF کی اس مشترکہ کاوش کو شرکائ، والدین اور فیکلٹی ممبران نے بے حد سراہاہے اور امید ظاہر کی کہ ایسے اقدامات مستقبل میں بھی تسلسل سے جاری رہیں گے تاکہ پولیس فورس کے بچوں کو ایک روشن، باوقار اور معیاری تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے، اسی طرح شہریوں کو انکے قریب معیاری سکول کی فراہمی کے حوالے سے خصوصی آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا،جس میں شہریوں کوNES کی تدریسی و تفریحی سرگرمیوں سے متعلق آگاہی اور بروشرز فراہم کئے گئے.