اسلام آباد(کرائم رپورٹر ) ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کی زیر صدارت کرائم کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد غیر رجسٹرڈ اور بغیر نمبر گاڑیوں اور مو ٹر سائیکلز پر زیر و ٹا ولرنس پا لیسی ہے، سنگین جر ائم میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں، پٹر ولنگ کو مزید مو ثر بنانے کی ہد ایا ت جاری کیں، فرائض کی انجام دہی میں کسی قسم کی غفلت یا لا پر واہی ہر گز برداشت نہیں کی جا ئے گی۔
تفصیلا ت کے مطا بق ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کی زیر صدارت اسلام آباد میں کرائم کی صورتحال پر ایک اہم اجلاس کا انعقاد ہوا، اجلاس میں ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد محمد شعیب خا ن، ایس ایس پی سی ٹی ڈی، اے آئی جی جنرل اینڈ ڈویلپمنٹ، زونل ایس پیز، ایس پی ڈولفن و پٹر ولنگ اور دیگر افسران نے شرکت کی، اجلاس میں جرائم کی روک تھام اور سکیورٹی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، ڈی آئی جی اسلام آباد نے افسران کو ہدایات جاری کر تے ہو ئے کہا کہ غیر رجسٹرڈ اور بغیر نمبر گاڑیوں اور مو ٹر سائیکلز پر زیر و ٹا ولرنس پا لیسی ہے، فینسی اور غیر نمونہ موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے خلاف فوری اور مو¿ثر کریک ڈاو¿ن کیا جائے تاکہ جرائم میں ان کے استعمال کو روکا جا سکے، جرائم کے انسداد کے لیے تما م تر وسائل بر و ے کا رلا تے ہو ئے قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتو ں میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں .
سنگین جر ائم میں ملوث اشتہا ری مجرمان اور متحرک گینگز کے ممبر ان کے خلاف ٹا رگیٹیڈ آپر یشنز کیے جا ئیں، پیٹرولنگ کو مزید مو¿ثر اور بامقصد بنا تے ہو ئے تمام پیٹرولنگ یونٹس ہمہ وقت فیلڈ میں موجود رہیں، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے لیے تمام تر وسائل بر و¿ ئے کا رلا ئے جائیں، انہوں نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے،اسلام آباد پولیس شہر میں امن و امان کے قیام، قانون کی بالادستی اور شہریوں کے اعتماد کی بحالی کے لیے پرعزم ہے۔