مناکو سے تعلق رکھنے والے فارمولا ون کار ڈرائیور چارلس لیکرک نے آسڑیلین اوپن گراں پی فارمولا ون کار ریس جیت لی ہے، میکس ورسٹاپن گاڑی میں تکنیکی خرابی آنے کی وجہ سے انہیں ریس سے دستبردار ہونا پڑا ، ریس کے دوران چارلس لیکرک چھائے رہے اور انہوں نے کسی کو اپنے قریب نہیں آنے دیا، ریس میں دوسری پوزیشن سرجیو پیریز نے حاصل کی جبکہ جارج رسل نے تیسری پوزیشن حاصل، اپنی کامیابی کے بعد چارلس لیکرک کا کہنا تھا کہ یہ میرے لئے خوشی کی بات ہے کہ میں آسڑیلین گراں پری جیتنے میں کامیاب رہا ان کا کہنا تھا کہ اپنی بہترین کارکردگی کے تسلسل کو آئندہ مقابلوں میں بھی جاری رکھنے کا خواہاں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میری ٹیم نے مجھے کامیابی دلوانے میں اہم کردار ادا کیا ہے جس پر ان کا شکر گزار ہوں۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">