رشوت نہ ملنے پر سی ڈی اے کی جانب سے طلبہ ہاسٹلز پر دھاوے بولے جاتے ہیں .

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )اسلام آباد کے رہائشی علاقوں میں پرائیویٹ ہاسٹلز کے خلاف سی ڈی اےانتظامیہ کے آپریشن پر جماعت اسلامی اور اور اسٹوڈنٹس کوآرڈنیشن کمیٹی کے رہنماؤں شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئےسی ڈی اے کے خلاف بھرپور مزاحمت کرنے کا اعلان کیا ہے،اس حوالے سےنیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےجماعت اسلامی اور اور اسٹوڈنٹس کوآرڈنیشن کمیٹی کے رہنماؤںدانیال عبداللہ، آرگنائزر سٹوڈنٹس کوآرڈینیشن کمیٹی، ماسب روحان، ناظم اسلامی جمعیت طلباء تابش حامد صدر یوتھ لیڈر سوسائٹی، ہاشر عباسی، جنرل سیکرٹری اسلامی جمعیت طلباء، علینہ اور خدیجہ کا کہنا تھا کہ طلبہ کے رہائشی حق کو ایک نوٹس کے ذریعے ختم کرنا غیرقانونی ہے، سی ڈی اے نے اسلام آباد میں نجی ہاسٹلز کے خلاف اچانک کریک ڈاؤن شروع کردیا ،رشوت نہ ملنے پر سی ڈی اے کی جانب سے طلبہ ہاسٹلز پر دھاوے بولے جاتے ہیں،سی ڈی اے راتوں رات قانون نافذ کر کے طلبہ کا سامان باہر پھینک دیتی ہے.

اسلام آباد میں 6 لاکھ 84 ہزار طلبہ ہائر ایجوکیشن میں انرولڈ ہیں 24 لاکھ کی آبادی میں سے 7 لاکھ طلبہ ہیں ، 27 یونیورسٹیز اور 35 سے زائد کیمپسز ہیں صرف چند یونیورسٹیز ہاسٹل کی سہولت دیتی ہیں، باقی طلبہ مجبوراً پرائیویٹ ہاسٹلز پر انحصار کرتے ہیں،نسٹ نے رواں سال صرف 82 طلبہ کو ہاسٹل الاٹ کیا، باقی کو باہر رہائش ڈھونڈنے کا کہا گیا ہے، ایک لاکھ مقامی طلبہ گھروں میں مقیم ہیں، باقی لاکھوں کو پرائیویٹ ہاسٹلز پر انحصار کرنا پڑتا ہے،پرائیویٹ ہاسٹلز کو مافیا قرار دینا غلط ہے، یہ طلبہ کی ضرورت پوری کر رہے ہیں،اسلام آباد میں طلبہ کی بڑی تعداد سستے ہاسٹلز سے محروم ہو رہی ہے،ایچ ای سی قوانین کے مطابق یونیورسٹیز کیلئے طلباء کو ہاسٹل فراہم کرنا لازم ہے،سی ڈی اے طلبہ ہاسٹلز کو کمرشل سرگرمی قرار دے کر کارروائی کررہی ہے دکانیں اور اسکولز بھی کمرشل سرگرمی ہیں تو ان پر کارروائی کیوں نہیں؟اسلام آباد میں 300 سے زائد غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز موجود ہیں سی ڈی اے غیر قانونی سوسائٹیز پر کارروائی کیوں نہیں کرتا، صرف طلبہ کو نشانہ کیوں بنایا جارہا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ سی ڈی اے نے ڈور ٹو ڈور سروے ہاسٹلز کی نشاندہی کی،سی ڈی اے نے پہلے فیمیل ہاسٹلز سے آپریشن کا آغاز، کرکے طالبات کو حراساں کیا گیا، اسلام آباد میں ریڑھی بانوں کے خلاف سخت کارروائی مگر غیر قانونی سوسائٹیز محفوظ ہیں،وزیر داخلہ محسن نقوی صاحب حکومت فارم 47 کی ہے آپ کا تو سیاسی بیک گراؤنڈ ہی نہیںچیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اور ایم سی آئی کے عہدے ایک ہی فرد کے پاس ہیں سی ڈی اے اپنی کرپشن کنٹرول کرے اور شفاف پالیسی بنائےسی ڈی اے کے خلاف بھرپور مزاحمت کریں گے، یکم اکتوبر کو دن ایک بجے اسلام آباد میں فیصلہ کن احتجاج ہوگا ،لوگ نیپال کے احتجاج کو بھول جائیں گے یکم اکتوبر کو کلاسز کا بائیکاٹ کر کے احتجاج میں شریک ہوں گے.